اکمل الدین احسان اوغلو نے آج ایک بیان جاری کر کے ایران کی ملت اور حکومت کے ساتھ اس دہشتگردانہ واقعے کے سلسلے میں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوۓ عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگرد گروہوں خصوصا دہشتگرد گروہ جنداللہ کے خلاف شدید کارروائي کرے ۔ اس بیان میں آیا ہے کہ ان گھناونی دہشتگردانہ کارروائیوں کو اسلامی قرار نہیں دیا جاسکتا ہے کیونکہ اسلام محبت ، رحمت اور بھائی چارے کا دین ہے ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 169881
اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو نے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع شہر سرباز میں ہونے والے دہشتگردانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔